فیصل رضا عابدی پر توہین عدلیہ کیس میں فرد جرم عائد
عدالت نے متنازع ویب ٹی وی پروگرام کی اینکر پرسن کو اشتہاری قرار دیدیا
عدالت نے متنازع ویب ٹی وی پروگرام کی اینکر پرسن کو اشتہاری قرار دیدیا فوٹو:فائل
چیف جسٹس کے خلاف گفتگو کرنے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر توہین عدلیہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے بتایا کہ ملزم پر اعلی عدلیہ کیخلاف توہین آمیز زبان کے استعمال کا مقدمہ ہے جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں گرفتار
انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی جبکہ جس متنازع ویب ٹی وی پروگرام میں انہوں نے وہ گفتگو کی تھی اس کی اینکر پرسن کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فیصل رضا عابدی کے خلاف گواہوں کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز پروگرام کرنے پر فیصل رضاعابدی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں دو مقدمات درج ہیں۔