’’ڈرون حملے میں القاعدہ اورپنجابی طالبان کے اہم ارکان نشانہ بنے‘‘

سرگودھاکے رانااشرف،لاہورکے نویدبٹ شامل،دہشتگردی کی کئی وارداتوں کے ماسٹرمائنڈتھے.

حقانی نیٹ ورک کے مولانااخترزادران اورالقاعدہ کے ابوسیف الجزیری بھی نشانہ بنے،انکشاف. فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں3روز قبل کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ اور پنجابی طالبان کے اہم ارکان کی ہلاکت کاانکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق3جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ایک مکان اورگاڑی پر امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے18افراد میں افغانستان میں اتحادی افواج کیخلاف برسر پیکارحقانی نیٹ ورک کے مولانا اختر زدران اورالقاعدہ کے ابوسیف الجزیری سمیت پنجابی طالبان کے رانا اشرف اورنوید بٹ بھی شامل ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان افراد کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔




ٹی وی کے مطابق رانا اشرف کا تعلق سرگودھا جبکہ نوید بٹ کا تعلق لاہورسے بتایا جاتا ہے،یہ افراد ملک میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈسمجھے جاتے ہیں۔
Load Next Story