سائیں سرکار کومعلوم نہیں تھاکہ وہ پکڑے جائیں گے گورنر سندھ
کون کہتاہے نیب حکومت کے طابع ہے، ہمارے 2 وزرا فارغ ہوئے اور پوچھ گچھ جاری ہے، عمران اسماعیل
وزیر اعظم کی ایفورڈ ایبل ہاؤسنگ اسکیم کیلیے کراچی میں اراضی کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوئی۔ فوٹو: فائل
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سائیں سرکار کومعلوم نہیں تھاکہ وہ پکڑے جائیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کون کہتاہے کہ نیب حکومت کے طابع ہے، ہمارے 2 وزرا فارغ ہوئے اورپی ٹی آئی کے ان 2 لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اگر نیب حکومت کے طابع ہوتا تو وہ ایسا کرتے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی سائیں سرکار سے بھی پوچھے کہ اب تک ایسا کیوں نہیں کیا، اس بار سب کو تکلیف اس لیے ہورہی ہے کہ انھیں معلوم نہیں تھاکہ وہ پکڑے جائیں گے اب ان پر ہاتھ ڈل رہا ہے۔
سول اسپتال کے باہرعارضی شیلٹرہوم کے افتتاح کے موقع پر گورنرنے کہاکہ عارضی شیلٹرہوم کے قیام کے لیے وہ خرم شیرزمان اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں جنھوں نے یہ کام انجام دیاہے۔شیلٹر ہوم میں500افراد کو3 وقت کا کھانا سیلانی ویلفئیر کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت شیلٹر ہوم بنایا ہے جومریضوں کے دوردراز سے آئے ہوئے تیمارداروں کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔سندھ بھر سے لوگ سول اسپتال آتے ہیں، جلدہی کراچی پورٹ،کینٹ اسٹیشن اور جناح اسپتال سے متصل شیلٹر ہوم بنائیں گے اس ضمن میں پاکستان ریلوے اور پورٹ ٹرسٹ سے بات جاری ہے، شیلٹر ہوم مستقل نہیں ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے اپنے مسائل ہیں، تبدیلی کا عمل رکے گا نہیں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقتور ہے تو بچ جائے گا تویہ اس کی بھول ہے۔ تبدیلی اس دن آگئی جس دن ہماری حکومت آئی۔ شہر میں مزید 5 عارضی شیلٹرہومز قائم کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیم کا جلد آغاز کیا جارہاہے سستے مکانات کے منصوبے کے لیے فی الوقت سکھر، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں اراضی کی نشاندہی کردی گئی ہے جب کہ کراچی میں اراضی کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوئی۔