پشاور اور کراچی کے درمیان ’’رحمان بابا ایکسپریس‘‘ آج چلے گی

کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی فیصل آباد اسٹیشن سے ریزرویشن 5 جنوری تک مکمل ہو چکی ہے، ریلوے ذرائع


Numainda Express December 23, 2018
کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی فیصل آباد اسٹیشن سے ریزرویشن 5 جنوری تک مکمل ہو چکی ہے، ریلوے ذرائع۔ فوٹو: فائل

''رحمان بابا ایکسپریس'' پشاور اور کراچی کے اسٹیشنز سے آج صبح 10 بجے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کے لیے مخصوص ''رحمان بابا ایکسپریس'' پشاور اور کراچی کے اسٹیشنز سے آج صبح 10 بجے اپنے سفر کا آغاز کرے گی جس کا کرایہ 1350 روپے رکھا گیا ہے۔

کراچی سے پشاور براستہ فیصل آباد چلنے والی 47 اپ اتوار اور پیرکی درمیانی رات ایک بج کر50 منٹ پر فیصل آباد اسٹیشن پر نصف گھنٹہ اسٹاپ کے بعدپنڈی، پشاورکے لیے روانہ ہوگی جب کہ پشاورسے کراچی کے لیے چلنے والی 48ڈاون آج شام ساڑھے 7بجے فیصل آباد اسٹیشن پرنصف گھنٹہ قیام کرنے کے بعد کراچی روانہ ہوگی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی فیصل آباد اسٹیشن سے ریزرویشن 5 جنوری تک مکمل ہو چکی ہے۔

 

مقبول خبریں