نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے درخواست دائر کردی
عمرہ ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہوں، بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، راؤ انوار
درخواست وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی (فوٹو: فائل)
نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل کی وساطت سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں راؤ انوار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہوتا رہا ہوں جب کہ تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے تحت میرا پاسپورٹ ضبط کرکے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، حالانہ قتل کی دھمکیاں ملنے کی وجہ سے بیوی اور بچے بیرون ملک مقیم ہیں اور خطرات کے پیش نظر وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے ، اپیل میں کہا گیا ہے کہ خاندان سے ملنے اور عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارپرملک میں نقل و حرکت کی پابندی ختم
اپیل میں راؤ انوار کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سے لو ٹ کر ٹرائل کورٹ میں ضرور پیش ہوں گے اور قانون کے تحت مقدمات کا سامنا کرتے رہیں گے۔