کمنٹیٹر نے میانک اگروال سے ’ریلوے کینٹین‘ مذاق پر معافی مانگ لی

کیری اوکیف نے اپنے کمنٹ پر معافی مانگتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقصد اگروال کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔

کیری اوکیف نے اپنے کمنٹ پر معافی مانگتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقصد اگروال کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔ فوٹوفائل

لاہور:
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیری اوکیف نے بھارتی اوپنر میانک اگروال سے 'ریلوے کینٹین' مذاق پر معافی مانگ لی۔


جب میلبورن ٹیسٹ کے ابتدائی روز میانک ڈیبیو اننگز کھیل رہے تھے تو کمنٹری باکس میں موجود سابق اسپنر نے کہا کہ میانک کی پہلی فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری ریلوے کینٹین اسٹاف کے خلاف سامنے آئی تھی۔

جس پرانھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ روز کیری اوکیف نے اپنے کمنٹ پر معافی مانگتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقصد اگروال کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔
Load Next Story