نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کے لئے وکلا سے مشاورت

نوازشریف سے ملاقات کرنے والی وکلا ٹیم کی قیادت خواجہ حارث نے کی، ذرائع

نوازشریف سے ملاقات کرنے والی وکلا ٹیم کی قیادت خواجہ حارث نے کی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف سے وکلا کی ٹیم نے العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کے لئے مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے وکلا نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، وکلا ٹیم کی قیادت خواجہ حارث نے کی، ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ


ذرائع کے مطابق ملاقات میں فلیگ شپ کیس میں نوازشریف کی بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر بات چیت ہوئی، اور احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز لاہور میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد خواجہ حارث کےتوسط سے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قانونی ٹیم کو مکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس کے فیصلے میں نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔
Load Next Story