اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی 2 ملزمان گرفتار
سفید کار کی چیکنگ کے دوران خفیہ خانوں سے 142 کلو چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی،پولیس
گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 142 کلو چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی،پولیس ، فوٹو: ایکسپریس نیوز
انٹی نارکوٹکس فورس نےپشاور سے کراچی اسمگل کی جانےوالی منشیات کی بھاری مقدار پکڑ لی جبکہ 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو اطلاع ملی کہ پشاور سے گاڑی کےذریعے منشیات کی بھاری مقدارکراچی اسمگل کی جارہی ہے ، جس پرخانیوال کے علاقے چوک میتلا میں ناکہ بندی کردی گئی اور وہاں سے گزرنے والی جب سفید گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 142 کلو چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پولیس کے مطابق 2 ملزمان حیدر اور ولی خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔