رنویر سنگھ لال بیگ بننے کے خواہشمند

کوئی کیڑا بنا تو لال بیگ بنوں گا کیونکہ وہ ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں میں زندہ رہ لیتے ہیں، رنویر سنگھ کی منطق

فلم’سمبا‘نے ایک ہفتے میں 150 کروڑ سے زائد کا کھڑکی توڑ بزنس کیاہے فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے نہایت ہی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ(لال بیگ)بننا پسند کریں گے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم'سمبا'کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے باوجود اب بھی اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ایسی ہی ایک تشہیری تقریب کے دوران رنویر اور سارہ نے ایک گیم شو کا حصہ بنتے ہوئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔

جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو کیڑوں(حشرات الارض)کی زندگی کاانتخاب کرنا پڑے تو آپ کونسا کیڑا بننا پسند کریں گی تو سارہ نے کہا وہ تتلی بننا پسند کریں گی کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 'گلی بوائے' کا ٹیزر ریلیز

جب یہی سوال رنویر سنگھ سے کیا گیا تو انہوں نے نہایت حیران کردینے والا جواب دیاکہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ (لال بیگ)بننا پسند کریں گے۔ رنویر نے کاکروچ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کاکروچ ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں میں زندہ رہ لیتے ہیں جیسا کہ ارتقا کی تاریخ میں ثابت ہوا ہے کاکروچ نیوکلیئر دھماکے کے بعد بھی زندہ بچ جاتے ہیں لہٰذا وہ لال بیگ بننا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ رنویر اور سارہ کی فلم'سمبا'نے ریلیز کے محض ایک ہفتے میں 150 کروڑ سے زائد کا کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے فلم کی کامیابی کا سفر مسلسل جاری ہے۔
Load Next Story