ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سال ، 7 سال اور 5 سال ہیں ،پولیس

شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑدیا، جس سے کمرے میں گیس جمع ہوئی،۔پولیس

کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اورتین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں گھرمیں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اوران کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت اہلخانہ انہیں جگانے آئے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑدیا گیا جس سے گیس جمع ہوئی اور دم گھٹنے سے کمرے میں موجود تمام افراد ابدی نیند سوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب 8 سال، 7 سال، اور 5 سال ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے مزید امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔
Load Next Story