سندھ حکومت حادثات میں زخمی افراد کے نجی اسپتال کاخرچہ اب خود ادا کرے گی
سندھ حکومت نے انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کا مسودہ تیار کرلیا
بل کے تحت ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا، فوٹو : فائل
حادثات کے نتیجے میں زخمی افراد کے نجی اسپتال کے اخراجات بھی اب سندھ حکومت خود ادا کرے گی۔
حکومت سندھ نے انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، بل کے تحت نجی اسپتال میں زخمیوں کے علاج پر آنے والے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، زخمیوں کے ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی بھی ادارے کو اسپتال کا درجہ نہیں ملے گا۔
بل کے تحت ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا، انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کے تحت زخمیوں اور ڈاکٹرز کے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔