پورٹ قاسم ٹرمینل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 2 بھارتی باشندے شامل

ایس ای سی پی کو قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، ترجمان

 قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے فائل کردہ ریٹرنز کومنظورنہیں کیا گیا، ترجمان: فوٹو: فائل

پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندوں کے شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسے قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، کمپنی کی طرف سے بھارتی باشندوں کی شمولیت کی کوشش کرنے پرسیکورٹی کلیئرنس مانگی تومعلوم ہوا کہ بھارتی باشندے ایکشن کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹرز شپ پرنہیں۔

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے فائل کردہ ریٹرنزکومنظورنہیں کیا گیا، قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈ اورکو میسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکورٹی کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھ دیا ہے جب کہ بھارتی باشندوں کی نامزدگی کیلئے فارم 29 پرمعاملہ کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے۔
Load Next Story