- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
سلمان خان کی والدہ کترینہ کواب بھی بہو بنانے کی خواہشمند
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔
سلمان خان کی شادی کا ناصرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پرجلد سہرا سجے اور وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کے والد نے بیٹے کی تعلیمی قابلیت کا پول کھول دیا
سلمان خان کی ماں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں اور وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ صرف سلمیٰ خان نہیں بلکہ سلمان خان کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ کترینہ سلمان خان کی دلہن بنے۔
سلمان خان اپنی ماں کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔