رنبیر اور کرینہ چھوٹی اسکرین پر اکٹھے پرفارم کریں گے

کرینہ 21ستمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ہیروئین کی پروموشن بھی کریں گی

بھارتی اداکار رنبیر کپور اور کرینہ کپور اب انڈین آئیڈیل کے گرینڈ فائنل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی اداکار رنبیر کپور اور کرینہ کپور اب انڈین آئیڈیل کے گرینڈ فائنل میں ایک ہی فریم میں نظر آئیں گے۔منتظمین نے شو کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا، تاہم دونوں شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں فنکار چھوٹی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئینگے۔


کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ شو میں شرکت کے ساتھ 21ستمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ہیروئین کی پروموشن بھی کریں گی۔ رنبیر نے انڈین آئیڈل کے گرینڈ فائنل میں بلائے جانے کو اعزاز قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اس شو میں آیندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم برفی کی پروموشن کریں گے۔
Load Next Story