ہنگری ویمنز ٹینس سیمونا ہالیپ نے ٹائٹل جیت لیا
فائنل میں یووینی کوشکست، بسٹاڈ اےٹی پی کے فائنل میں ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کا ٹرافی پر قبضہ، فرنانڈو ورڈاسکو ناکام۔
فائنل میں یووینی کو شکست، بسٹاڈ اے ٹی پی کے فائنل میں ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کا ٹرافی پر قبضہ، فرنانڈو ورڈاسکو ناکام۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
BERLIN:
ہنگری ویمنز ٹینس کا ٹائٹل سیمونا ہالیپ نے جیت لیا، فائنل میں آسٹرین حریف یووینی میوس برگر کو شکست ہوگئی۔
بسٹاڈ اے ٹی پی کی ٹرافی ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک نے اپنے قبضے میں کرلی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں 8 سیڈ اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کا قصہ تمام کردیا، اسٹٹ گارٹ مینز ٹینس کا ٹائٹل جرمنی کے فلپ کوہل شریبر کے نام رہا، انھوں نے فائنل میں اطالوی حریف فابیو فوگنینی کوپچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ہنگری ویمنز ٹینس کا ٹائٹل سیمونا ہالیپ نے جیت لیا، رومانیہ کی تھرڈ سیڈ پلیئر نے فائنل میں آسٹرین حریف یووینی میوس برگر کو 6-3،6-7(7/9) اور 6-1 سے مات دے دی،بسٹاڈ ، سوئیڈن میں مینز سنگلز ٹائٹل ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کے نام رہا، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں 8 سیڈ اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کا قصہ 7-5 اور 6-1 سے تمام کردیا،اسٹٹ گارٹ مینز ٹینس کا ٹائٹل جرمنی کے فلپ کوہل شریبر کے نام رہا، انھوں نے فائنل میں اطالوی حریف فابیو فوگنینی کو 7-5،6-4 اور6-4 سے مات دی۔
دوسری جانب امریکا میں جاری اے ٹی پی ٹورز ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ میں ہفتے کی شب ہونے والی بارش کے سیمی فائنلز اتوار کو مکمل کیے گئے، ہفتے کی شب نکولس مہاٹ اور مائیکل روسیل کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں صرف تین پوائنٹس کا ہی کھیل ممکن ہوپایا تھا کہ بارش شروع ہوگئی، تاہم دوبارہ انعقاد پر نکولس مہاٹ نے مائیکل روسیل کو 6-2،6-2 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، سیکنڈ سیڈ اور دو مرتبہ کے دفاعی چیمپئن جون اسنر کو دوسرے سیمی فائنل میں لیٹن ہیوٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7،6-2 اور 6-4 سے ہرادیا، آسٹریلین پلیئر کو دس برس بعد یہاں پر ٹائٹل جیتنے کا موقع میسر آسکتا ہے، پالیرمو میں جاری ویمنز ٹینس کے سیمی فائنلز میں سیکنڈ سیڈ روبریٹا ونسی نے اسپین کی ایسٹریلا سیبازا کو 5-7،6-2 اور 6-2 سے ہرادیا، ٹاپ سیڈ اطالوی پلیئر سارا ایرانی نے 4 سیڈ جمہوریہ چیک کی کلارا زاکا پولووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4،6-4 سے ہرادیا۔