- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
بابراعظم نے اسٹین سے حفیظ کی رسوائی کاانتقام لے لیا
لاہور: بابر اعظم نے ڈیل اسٹین سے حفیظ کی رسوائی کاانتقام لے لیا وہ کسی ایک سیریزمیں پروٹیز پیسرکو سب سے زیادہ 21چوکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔
سرفراز احمد تیزترین ٹیسٹ ففٹی بنانے والے کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے،اولیور نے 3میچز کی سیریز میں سب زیادہ 21وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کسی ایک سیریزمیں ڈیل اسٹین کو سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے،انھوں نے جنوبی افریقہ پیسر کی21گیندوں کو باؤنڈری کی سیر کرائی،اس سے قبل اسٹین کو کبھی سی سیریز میں ایک ہی بیٹسمین کے ہاتھوں اس طرح پٹائی برداشت نہیں کرنا پڑی تھی، بابر اعظم نے مجموعی طور پر ابھی تک ڈیل اسٹین کی 78 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 92 رنز بنائے ہیں،ان کا اسٹرائیک ریٹ 117.94رہا، یاد رہے کہ گزشتہ سیریز میں پیسر محمد حفیظ کیلیے خوف کی علامت بنے رہے تھے اور وہ باربار انہی کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب سرفراز احمد نے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز 38گیندوں پر 50رنز مکمل کیے،یوں وہ تیزترین ٹیسٹ ففٹی بنانے والے پاکستانی کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے، اس سے قبل مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف صرف 21گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کرلیا تھا، وسیم اکرم بھی کینگروز کیخلاف 1999میں 35گیندوں پر 50رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دریں اثنا جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 5 شکار کرنے والے پروٹیز بولر اولیور نے 3میچز پر مشتمل سیریز میں سب زیادہ 21وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس سے قبل ڈیل اسٹین نے 2013میں 20پلیئرزکو پویلین بھیجا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔