پاکستان اور امریکا سول ایٹمی ٹیکنالوجی کے معاملے پر مذاکرات کےلئے متفق
امریکانے بائیو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن اس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی رکاوٹ ہے،اسحاق ڈار
بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، سربراہ امریکی اوورسیز انویسٹمنٹ کارپوریشن۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور امریکا سول ایٹمی ٹیکنالوجی میں تعاون کے لئے مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک ہے اور موجودہ حکومت کھلے ذہن کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ ملک میں توانائی کے بحران کا حل پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، امریکی وفد نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان میں بائیو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ٹیکنالوجی کی منتقلی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جسے دور کرنے کے لئے دونوں ممالک مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر امریکی تجارتی وفد کی سربراہ الزبتھ لٹل نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون میں دلچسپی لے رہا ہے، سول ایٹمی تعاون کے معاملے پر کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا تاہم بائیو انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے اس کے علاوہ بائیو گیس سے بجلی بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔