امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
زلمے خلیل زاد پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پررضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے، ترجمان امریکی سفارتخانہ
زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے، ترجمان امریکی سفارتخانہ
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔ وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔
اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈیول میں امریکی حکام کی جانب سے دو بارتبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر کا شکارہوئی۔