لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے شہری زخمی
جوابی فائرنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا، آئی ایس پی آر
بھارتی فورسزنے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا: فوٹو: فائل
لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزنے ایک بارپھرفائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسزنے کھوئی رتہ سیکٹرمیں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔