کیا سلمان خان پاکستان میں موجود ہیں ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
سلمان خان کے ہمشکل کی کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
ویڈیو میں موجود شخص کی سلمان خان سے مشابہت کے باعث لوگ حیرت زدہ رہ گئے فوٹو فائل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کو کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں بائیک سیدھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان کے شہرکراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ کی ہے، جس میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان حیرت انگیز طورپربائیک سیدھی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں تاہم یہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کی طرح دکھنے والا کوئی اورشخص ہے جو مارکیٹ میں موٹرسائیکلوں کو سیدھا کررہا ہے۔ اس شخص کی بھارتی اداکار سلمان خان سے بے انتہا مشابہت نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
ویڈیو میں موجود شخص کے نہ صرف چہرے کے خدوخال سلمان خان جیسے ہیں بلکہ بالوں کا اسٹائل اورکپڑے پہننے کاانداز بھی دبنگ خان کی طرح ہے، یہی وجہ ہے کہ اس شخص کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورلوگ اس شخص کی سلمان خان سے مشابہت پرحیرت کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں موجود شخص دراصل کون ہے اس بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/karach.proud/videos/1038545909670810/"]