پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی اہلیہ انتقال کرگئیں
بیگم ناہید اسکندر مرزا ایک عرصے سے علیل اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں
بیگم ناہید پینشن ایکٹ 1974ء کے تحت سب سے پرانی پینشنر بھی تھیں (فوٹو: فائل)
پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی اہلیہ ناہید بیگم انتقال کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی اہلیہ ناہید بیگم انتقال کرگئیں، وہ ایک عرصے سے علیل تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں، وہ سابق صدر کی دوسری اہلیہ تھیں۔
اسکندر مرزا پاکستان کے پہلے صدر تھے اور ان کی دوسری بیگم ، ناہید مرزا نسلاً ایرانی کرد تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیگم نصرت بھٹو ناہید مرزا کی قریبی عزیزہ بھی تھیں۔ بیگم ناہید اسکندر مرزا صدر پینشن ایکٹ 1974ء کے تحت اس پینشن کی سب سے پرانی پینشنر بھی تھیں۔
بیگم ناہید مرزا نے سیاسی طور پر ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کرتے ہوئے ان کے ابتدائی کیریئر میں بھی ان کی معاونت کی تھی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختصر مدت کےلیے سیاسی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کیا تھا۔