تھائی لینڈ میں دورانِ فائٹ باکسر نے غلطی سے ریفری کی پٹائی لگا دی

تماشائی قہقہے لگاتے اورتالیاں بجاتے رہے۔

تماشائی قہقہے لگاتے اورتالیاں بجاتے رہے۔ فوٹو: فائل

تھائی لینڈ میں فائٹ کے دوران باکسر نے سر پر پنج پڑنے سے حواس مختل ہونے کی وجہ سے ریفری کی ہی پٹائی لگا دی۔

تھائی فیسٹیول کے دوران روایتی باکسنگ مقابلے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں بلوشارٹس میں ملبوس باکسر حریف کی جانب سے سر پر پنچ کھانے کے بعد نیچے گر گیا،اس پر ریفری درمیان میں آتا ہے تو نیچے گرنے والا باکسر انھیں اپنا حریف سمجھ کر پٹائی شروع کردیتا ہے۔


اس دوران تماشائی قہقہے لگاتے اورتالیاں بجاتے رہے، آخر کار جج کو زودار آواز میں باکسر کو بتانا پڑا کہ وہ ریفری کی پٹائی کررہا ہے تب جاکر اس کے مکے رکے۔

 
Load Next Story