مائیکل جیکسن فلم ’’مون واکر‘‘میں کام کرنا نہیں چاہتے تھےوالدہ

حقیقت جاننا چاہتی ہوں کہ بیٹے کے ساتھ کیا ہوااور کیسے موت کی گھاٹ اترا

حقیقت جاننا چاہتی ہوں کہ بیٹے کے ساتھ کیا ہوااور کیسے موت کی گھاٹ اترا۔ فوٹو: فائل

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی والدہ کیتھرائن نے کہا کہ ان کے بیٹے 50 برس کی عمر میں فلم مون واکر کرنے کے بالکل خواہش مند نہیں تھے۔

مائیکل جیکسن کی والدہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بیٹے مائیکل نے 50 برس کی عمر میں فلم مون واکر میں کام کیا لیکن درحقیقت وہ ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں جو ایسے رقص مون واک پر مبنی تھی جو وہ شروع سے کر رہے تھے وہ کچھ الگ اور دلچسپ کرنا چاہتے ہیں ۔




انھوں نے کہاکہ انھیں ابھی تک حیرانگی ہے کہ ان کے بیٹے کی موت کیسے پراسرار طریقہ سے ہوئی ہے وہ حقیقت جاننا چاہتی ہیں کہ اصل میں ان کے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا کیسے وہ موت کی گھاٹ اترا۔ انھوں نے مزید کہا وہ حقیقت جان کر رہیں گی۔ مزید برآں ابھی بھی انھیں مائیکل کی ماں ہونے پر فخر ہے ان جیسے بیٹے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
Load Next Story