منی لانڈرنگ کیسالطاف حسین نے مزید مہلت مانگ لی

ایم کیو ایم کے مزید تین رہنماؤں سے تفتیش، تینوں کے فنگر پرنٹس نوٹوں پر ملے تھے

ایم کیو ایم کے مزید تین رہنماؤں سے تفتیش، تینوں کے فنگر پرنٹس نوٹوں پر ملے تھے. فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مزید مہلت مانگ لی۔

تفتیشی ایجنسی نے الطاف حسین سے برآمد ہونے والی رقوم کے قانونی ہونے کے ثبوت طلب کر رکھے ہیں۔ ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تفتیشی ایجنسی سے الطاف حسین کو مزید 10 دن کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔ ادھر منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے مزید تین رہنماؤں سے تفتیش کی گئی ہے۔




ان تینوں رہنماؤں کے فنگر پرنٹس الطاف حسین سے برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں پر ملے تھے۔ پولیس چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ رقوم دینے والے زیادہ تر افراد پاکستان میں ہیں اور ان سے رابطہ جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story