تحریک انصاف ومتحدہ کشیدگی کسی کے حق میں نہیں ترین

پاکستان میں زرداری کی بدولت ہی جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے،مولا بخش چانڈیو


Monitoring Desk July 24, 2013
پاکستان میں زرداری کی بدولت ہی جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے،مولا بخش چانڈیو فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ عمران خان نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ الطاف حسین براہ راست زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہیں۔

انھوں نے یہ کہاکہ اس میں ان کا کوئی کنکشن ہو سکتا ہے کیونکہ جب تحریک انصاف تین تلوارچوک پر احتجاج کررہی تھی تو الطاف حسین نے اشتعال انگیز انداز میں دھمکی دی تھی۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہمیں ٹھنڈے دل سے سوچناچاہیے اورماحول کوزیادہ خراب ہونے سے بچاناچاہیے،پاکستان میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں،ان کے حل کی طرف سوچنا چاہیے، دونوں جماعتوں کی کشیدگی کسی کے بھی حق میں نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں اپنے عسکری ونگزختم کردیں اس سے ہی امن قائم ہوگا۔



پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کا مسئلہ نہیں بحران ہے اوربحران کوئی بھی ایک جماعت نہ تو پیدا کرسکتی ہے اورنہ ختم کرسکتی ہے، پیپلزپارٹی کا امن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،ہمارے پاس کوئی عسکری ونگ نہیںہے چاہے کچھ بھی ہوجائے کراچی کا مسئلہ سیاسی طورپر ہی حل ہوگا، تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی طرف سے جس قسم کی کشیدگی کا اظہارہوچکاہے یہ انتہا کا مقام ہے، کشیدگی بہت بڑھ چکی،اس وقت ملک میں تحفظ نام کی کوئی چیز نہیں،پاکستان عملی طورپر سکڑرہاہے۔