پشین میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق
بارش کے باعث کچے گھر کی چھتیں اور دیواریں خستہ ہوگئیں تھیں جو حادثے کا سبب بنیں، پولیس
سسی شیخ کے قتل کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا فوٹو: فائل
یعقوب کالونی میں گھر چھتیں دیواریں گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کی یعقوب کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے افراد کو نکالا تاہم 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مکان کچا تھا اور گزشتہ چند روز میں ہونے والی بارشوں کے باعث اس کی دیواریں اور چھت انتہائی بوسیدہ ہوگئی تھیں۔ جس کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔