شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکا ایک شخص زخمی
دھماکے میں زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
دھماکے میں زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔