نواز شریف لال حویلی آجائیں ان کی پتھری ایک دن میں نکال دوں گا  شیخ رشید

نواز اور شہباز اقتدار میں ہوتے ہیں تو فٹ اور اقدار چلا جاتا ہے تو ان فٹ ہو جاتے ہیں، وفاقی وزیر

اگر ایک کال دوں گا تو سارے ملک میں شہباز شریف کے پتلے جلائے جائیں گے، شیخ رشید (فوٹو: فائل)

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف لال حویلی آجائیں میں ان کی پتھری ایک دن میں نکال دوں گا۔

مظفرگڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شہباز جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو فٹ ہوتے ہیں اور جب اقتدار چلا جاتا ہے تو ان فٹ ہو جاتے ہیں، نوازشریف لال حویلی آجائیں میں ان کی پتھری ایک دن میں نکال دوں گا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پی اے سی کا ممبر بن چکا ہوں،اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار صرف پوسٹ مین کا ہے، میں نے اپنا نام پی اے سی میں خود نہیں ڈلوایا بلکہ ریاض فتیانہ کا نام ہٹا کر میرا نام ڈلوایا گیا، عمران خان آج نام واپس لے لیں میں نام واپس لے لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پی اے سی کا ممبر بنایا گیا ہے، اب چوروں اورلٹیروں کااحتساب ہوگا, شہباز شریف پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے خود مستعفیٰ ہوجائیں ورنہ میں سپریم کورٹ جانے کے لئے بھی تیار ہوں، پہلے بھی بے ایمان لوگ پی اے سی کو کہاں چلنے دے رہے ہیں، ایک کال دوں گا تو سارے ملک میں شہباز شریف کے پتلے جلائے جائیں گے۔
Load Next Story