کراچی پولیس کا ویلنٹائن ڈے پر جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کرنے کا اعلان
عوام کی جانب سے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کراچی پولیس چیف
افسران اور اہلکار قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی کردار کا مظاہرہ کریں گے، ایڈیشنل آئی جی فوٹوفائل
پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہیں کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس چیکنگ کے دوران عوام سے نکاح نامہ طلب نہیں کیا جائے گا جب کہ افسران اور اہلکار قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی کردار کا مظاہرہ کریں گے۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔