شاہ محمود نے عمران کو صدارتی الیکشن کیلیے آمادہ کیا ذرائع
پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرتی توحکومت کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی تھیں
پیپلزپارٹی کوجمعرات تک انتظار کرایا گیا، قریشی ن لیگ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن مخدوم شاہ محمود قریشی نے انھیں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے پر آمادہ کیا۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ پرراضی کر لیا تھا اور25جولائی کی رات کو عمران خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کوآگاہ کرنا تھا جس کے بعد مشترکہ طور پر صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جانا تھا تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کوجمعرات25جولائی کی رات12بجے تک انتظارکرایا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرشاہ محمود قریشی نے پارٹی چئیرمین عمران خان کوصدارتی الیکشن میں حصہ لینے پرآمادہ کیاکیو نکہ شاہ محمود قریشی ن لیگ کیلیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ان کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اگرتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کابائیکاٹ کرتیں تو حکومت کیلیے مشکلات کھڑی ہو سکتی تھیں کیونکہ اپوزیشن کے بغیرصدارتی انتخاب بے معنی ہوجاتا۔