کاروباری مراکز جلد بند کرانے میں سندھ تعاون کرے خواجہ آصف

بجلی کی پیداوار شفاف بنانے سے 4 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوچکا، لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے


APP July 29, 2013
ملتان میں ہنگامے بجلی چور کررہے ہیں، انڈسٹری بند رہے گی، عید کے موقع پر گھریلو صارفین کو زیادہ بجلی میسر آئے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا' بجلی کی پیداوار کو شفاف بنانے سے ملک میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار میں 4 ہزار میگا واٹ اوسطاََ اضافہ ہو چکا ہے۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے صارفین سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں' ملتان میں جو ہنگامے ہو رہے ہیں وہ بجلی چور کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کے دنوں میں انڈسٹری بند رہے گی جس کی وجہ سے بچنے والی بجلی کو گھریلو صارفین کیلیے مہیا کیا جائیگا۔



انھوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں بھرپور کوشش کی جائیگی کہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی حکومت کو سنبھالے دوماہ کے قریب عرصہ گزرا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بجلی بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز کو جلدی بند کر نے کیلیے تینوں صوبوں میں اتفاق پیدا ہوچکا ہے ہماری درخواست ہے کہ صوبہ سندھ بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

مقبول خبریں