ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں،دعاؤں کا خصوصی اہتمام

مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں، خواتین گھروں میں اعتکاف کرینگی،دعاؤں کا خصوصی اہتمام۔ فوٹو: فائل

ST LUCIA:
ملک بھرمیں لاکھوںمسلمان آج اعتکاف بیٹھ گئے اس سلسلے میں ملک کی چھوٹی اور بڑی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معتکفین کاسب سے بڑااجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں 1200 سے زائد معتکفین اعتکاف بیٹھیں گے۔ لال مسجد، قبا مسجد'مرکزی جامع مسجد اہلحدیث جی 6، الحبیب مسجد، امام بارگاہ اثنا عشری میں بھی بڑی تعدادمیں لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ مختلف تنظیموں نے بھی شہراعتکاف آباد کرنے کے لیے تیاریاں کی ہیں جو مختلف شہروں میں آباد کیے جائیں گے۔




مساجد کے علاوہ خواتین گھروں میں بھی اعتکاف کااہتمام کریں گی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں اورچھوٹے بڑے تمام شہروں میں بھی لاکھوں افراداعتکاف کرینگے، اعتکاف کے دوران مساجد کی رونقیں اوررش بڑھ جائے گا۔ اس دوران اللہ کے حضور دعاؤں کاخصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
Load Next Story