ڈاکٹروں کی شہباز شریف کو کمر درد کے باعث سفر نہ کرنے کی ہدایت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق کل منعقد ہوگا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کی ہدایات دی ہے، مریم اورنگزیب (فوٹو: فائل)

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے کمر کی تکلیف کے باعث سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔


ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کی بنا پر ڈاکٹروں نے سفر پر پابندی لگائی ہے اور انہیں مکمل آرام کی ہدایت دی ہے، اس لیے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کل اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق کل منعقد ہوگا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی امور گروپ کی اپوزیشن نمائندوں کے ساتھ ملاقات کل دوپہر 2 بجے اپنے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔
Load Next Story