- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
اپوزیشن کی مددسے نگراں سیٹ اپ قائم کیاجائیگا، کائرہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت جمہوری رویے اور ادارے مضبوط ہونے چاہئیں۔حکومت نگران حکومت کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی اور اپوزیشن کی مدد سے ملک میں نگران سیٹ اپ قائم کریگی تا کہ آزادانہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔
اسلام آبادمیں مختلف وفوداورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی تو اس نے ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کوشش کی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف الیکشن کمشنر کی متفقہ طور پر تقرری کی گئی بعدازاں اے پی پی کے مطابق صدرزرداری کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔
جمعرات کو دورہ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی۔ کائرہ کو اس موقع پرحالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم آزادکشمیرکو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرین کی امداداورآبادکاری کے لیے امدادی پیکیج کی فراہمی کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔