اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار 48 کروڑ روپے ڈوب گئے

مندی کے باوجود انڈیکس کی 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد مستحکم رہی تاہم 52فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے تازہ سرمایہ کاری کے بجائے سرمائے کے انخلا پر توجہ مرکوز رکھی۔ فوٹو : فائل

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس اور آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کی شرائط سے متعلق چہ میگوئیاں، زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائراور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی مندی کا تسلسل برقرارہا تاہم مندی کے باوجود انڈیکس کی 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد مستحکم رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 52 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 48 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 519 روپے ڈوب گئے۔


ماہرین اسٹاک کاکہنا تھاکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی جیسی اچھی خبر کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک موقع پر 12 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن بھارتی دھمکیوں اور سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے تازہ سرمایہ کاری کے بجائے سرمائے کے انخلا پر توجہ مرکوز رکھی ۔

 
Load Next Story