نیشنل بینک 41 ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کر دیا

مالی سال2018میں بینک کی مجموعی آمدن 13.6 فیصد اضافے سے 96.9ارب روپے رہی۔


Business Reporter February 23, 2019
مالی سال2018میں بینک کی مجموعی آمدن 13.6 فیصد اضافے سے 96.9ارب روپے رہی۔ فوٹو: فائل

نیشنل بینک آف پاکستان نے مالی سال 2018 کے لیے 41ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیاہے جو کہ مالی سال2017کے مقابلے میں 11.4 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ روز 22 فروری کو نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مالی سال 2018 کیلیے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ مالی سال2018میں بینک کی مجموعی آمدن 13.6 فیصد اضافے سے 96.9ارب روپے رہی جبکہ مالی سال2017میں بینک کی آمدن 85.3ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

مقبول خبریں