شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 افراد ہلاک
یہ علاقہ حال ہی میں واگزار کرایا گیا ہے جہاں داعش نے کئی بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں
اس علاقے میں داعش نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں (فوٹو : فائل)
شام میں داعش کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 24 شہری ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر سلمیہ میں ایک بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب مزدوروں سے بھری ایک بس وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا، اس علاقے میں شدت تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے کئی بارودں سرنگیں بچھائی ہیں جس کی زد میں آکر معصوم شہریوں کی جانوں کا نقصان معمول بن گیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے داعش کا قبضہ ختم کروالیا گیا ہے تاہم بارودی سرنگوں اور خفیہ طور پر چھپائے گئے دیگر بارودی مواد کو ہٹانے کا کام جارہی ہے، شہریوں کو اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے ایک واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ایک سال میں اس قسم کے واقعات میں 20 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔