جج کا ملک اسحق کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

ملزم کے وکیل کے اظہارعدم اعتماد پرمعاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا

بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کیخلاف پٹیشن پرحکومت پنجاب سے جواب طلب۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحق کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکارکرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

دوران سماعت ملک اسحق کے وکیل نے عدالتی کارروائی پرعدم اعتماد کااظہارکیاتھا، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملک اسحق کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت تھانہ سٹی دریا خان میں مقدمات درج کیے گئے۔




ڈی ایس پی ان کی تقریریوں کا آڈیو وڈیوریکارڈ لے کر پیش ہوئے توعدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریکارڈ پہلے سے موجودتھا توپھر اسے عدالتی حکم کے بغیر عدالتی ریکارڈاورتفتیش کاحصہ کیوں نہیں بنایاگیا۔ عدالت نے گستاخانہ موادپرمبنی کتابوں کی ترسیل کرنے والے ملزم عصمت اﷲکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ دریں اثنا جسٹس ناصر شیخ نے دوکنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story