پاکستان کے کرارے جواب کے بعد بھارتی ’نو وار‘ کی دہائیاں دینے لگے

چین میں بھی PakistanAirForceOurPride# ٹرینڈ کر رہا ہے

بھارت میں ٹویٹر پر ’نو وار‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے، فوٹو : فائل

پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سیاستدان اور شہری سماجی رابطے کی ٹویٹر پر ' نو وار' کی دہائیاں دینے لگے۔



قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جنگ سے گریز کرنے کی دہائی دے چکی ہیں جب کہ اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر بھارتی سیاست دانوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی تحویل میں پائلٹ کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر غصے سے بپھرے بھارتی شہریوں نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگ کا سب سے زیادہ نقصان عوام، سپاہی اور فوجی افسران کا ہوتا ہے جب کہ سیاست دان صرف سیاست چمکاتے ہیں۔




بھارتی شہریوں نے جنگ کی کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار سیاست دانوں کے علاوہ نیوز اینکرز کو بھی قرار دیا جنہوں نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نبھایا اور بھارتی فوج کے جوانوں کو دہکتی جنگ میں دھکیل دیا۔ جس سے صرف نقصان ہو رہا ہے۔







دوسری جانب دوست ملک چین میں بھی پاکستان اور پاک مسلح افواج کے حق میں ٹویٹ کیں جس کے باعث چین میں PakistanAirForceOurPride# ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے چینی شہری پاک افواج کی بہادری کی تعریف کررہے ہیں۔
Load Next Story