جنگ دونوں ممالک کے لیے صرف تباہی اور تکلیف لائے گی جمال شاہ
پاکستان اور بھارت خوشحال ممالک بن سکتے ہیں اگر ہم امن کو موقع دیں، جمال شاہ
پاکستان اور بھارت خوشحال ممالک بن سکتے ہیں اگر ہم امن کو موقع دیں، جمال شاہ (فوٹو: فائل)
DENVER, COLORADO, US:
اداکار جمال شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ انتہائی درست ہے کیوں کہ جنگ دونوں ممالک کے لیے صرف تباہی، تکلیف اور غربت لائے گی۔
پاکستانی اداکار و ہدایت کار جمال شاہ نے بھارتی پائلٹ کو رہا کیے جانے پر کہا کہ اگر میں بھی عمران خان کی جگہ ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا کیوں کہ پاکستانی باشندوں کی اکثریت یہی چاہتی تھی کہ پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا جائے۔
جمال شاہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی جو یقینی بھی تھی، یہ ہولناک صورتحال ہے کیونکہ دونوں نیوکلیئر ممالک ہیں، جنگ دونوں ممالک کے لیے صرف تباہی، تکلیف اور غربت لائے گی کیونکہ دونوں ممالک کی 70 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اور بھارتی شہری گلوکاری، فنکاری سمیت بہت سے دیگر کام مشترکہ طور پر کرتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت خوشحال ممالک بن سکتے ہیں اگر ہم امن کو موقع دیں۔
یہ پڑھیں: بھارتی طیارے مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا جسے اب خیر سگالی کے طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔