پاکستان سے امن مذاکرات جلد شروع کئے جائیں گے، بھارتی سیکریٹری خارجہ

آئی این پی  جمعـء 2 اگست 2013
پاکستان میں نئی حكومت آئی ہے اور اب ہم ان کے ساتھ وہیں سے تعلقات جوڑیں گے جہاں سے ٹوٹے تھے، سوجاتا سنگھ  فوٹو: فائل

پاکستان میں نئی حكومت آئی ہے اور اب ہم ان کے ساتھ وہیں سے تعلقات جوڑیں گے جہاں سے ٹوٹے تھے، سوجاتا سنگھ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی سیکریٹری خارجہ سوجاتا سنگھ نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات جلد دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سوجاتا سنگھ نے سیکریٹری خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پاكستان كے ساتھ تعلقات كو فروغ دینے كی خواہش كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان کی اولین ترجیح پاكستان كے ساتھ دہشت گردی سے پاک ماحول میں تعلقات کی بحالی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت كی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے كہ پاكستان كے ساتھ پرامن اور تعاون كے ساتھ تعلقات كو فروغ دیا جائے، سوجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ پاكستان میں ایک نئی منتخب حكومت آئی ہے اور اب ہم اپنے تعلقات  وہیں سے جوڑیں گے جہاں سے یہ ٹوٹے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔