افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ 25 فوجی اور 20 جنگجو ہلاک
طالبان جنگجوؤں نے ہلمند کے فوجی کیمپ پر 48 گھنٹوں میں 3 بار حملہ کیا
طالبان جنگجوؤں نے 48 گھنٹوں کے دوران فوجی کیمپ پر 3 بار حملہ کیا۔ فوٹو : فائل
افغانستان میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں 25 فوجی ہلاک اور 20 جنگجو مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی کیمپ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔
طالبان جنگجوؤں نے اس فوجی کیمپ پر 48 گھنٹے کے اندر تین بار حملہ کیا جس کے باعث افغان سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے طلب کرنے پڑے، دوطرفہ گھمسان کی جنگ کے بعد طالبان بھاگنے پر مجبور ہوگئے تاہم افغان فوج کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا۔
افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کو قوت ماننے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مسلسل امن مذاکرات کے ادوار جاری ہیں تاہم طالبان کی خواہش پر امن مذاکرات میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا اور نتیجتاً طالبان اور کابل حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے 4 سالہ دور حکومت میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔