شہزادہ ولیم کی نومولود بیٹے کو میوزک بینڈ ’’کولڈپلے‘‘ کی لوری سناکر سلانے کی کوشش

اے پی پی  ہفتہ 3 اگست 2013
نومولودشہزادے نے آدھی رات کوجاگ کررونے کے باعث اپنے والدین شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کوبھی جاگنے پرمجبور کردیا ہے۔  فوٹو: رائٹرز/فائل

نومولودشہزادے نے آدھی رات کوجاگ کررونے کے باعث اپنے والدین شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کوبھی جاگنے پرمجبور کردیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

لندن: برطانوی ولی عہدشہزادہ ولیم اپنے نومولودبیٹے جارج کوبرطانوی میوزک بینڈ ’’کولڈپلے‘‘ کے گیتوں کی لوری سناکر سلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نومولودشہزادے نے آدھی رات کوجاگ کررونے کے باعث اپنے والدین شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کوبھی راتیں جاگ کرگزارنے پرمجبور کردیا ہے۔ یہ صورتحال شہزادہ ولیم کے لیے بالکل غیرمتوقع ہے تاہم وہ اپنے بیٹے کوکولڈ پلے کے گیت’’پیراڈائز‘‘ اور ’’یلو‘‘ سناکر لوری دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ر پورٹ کے مطابق کولڈپلے شہزادہ ولیم کاپسندیدہ میوزک بینڈ نہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔