بارش سے قبل مناسب انتظامات نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی عہدے سے برطرف
بارش کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بچنے کے لئے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہاشم رضا کو ان کے عہدے سے برطرف کیا۔ فوٹو : فائل
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہر میں بارشوں سے قبل مناسب انتظامات نہ کئے جانے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کو صورتحال پرقابو پانے میں ناکامی پر ان کے عہدے سے سے برطرف کردیا جبکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بچنے کے لئے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، کمشنر کراچی کے مطابق شہری ایمرجنسی نمبر 1319 پر کال کر سکتے ہیں۔
کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش سے بیشتر علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں، جبکہ بدترین ٹریفک جیم سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔