نوازشریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی سہولت نہیں دی گئی مریم نواز

والد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ مریم نواز

نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے، مریم: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹوئٹ کی کہ دوران ملاقات نوازشریف کودل میں تکلیف ہوئی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چارمرتبہ انجائنا کی تکلیف ہو چکی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے۔



مریم نوازنے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انجائنا کی باربارتکلیف کے بعد دل کومزید نقصان پہنچتا ہے، اگروالد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔






مریم نوازنے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکومت کا سنگدلانہ اوربے حس رویہ تشویشناک ہے۔ میں اوراہلِ خانہ ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

Load Next Story