- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ، امریکا کی کیٹی نے 4 گولڈ میڈلز قبضے میں کرلیے !!!
کیٹی لیڈیسکی نے ورلڈ 800 میٹر میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا. فوٹو: اے ایف پی
بارسلونا: امریکا کی کیٹی لیڈیسکی تین فری اسٹائل ایونٹس جیتنے والی پہلی خاتون تیراک بن گئیں۔
کیٹی لیڈیسکی نے ورلڈ 800 میٹر میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، ورلڈ چیمپئن شپ میں اس سے قبل وہ 400 میٹر فری اسٹائل اور 1500 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل اپنے قبضے میں کرچکی ہیں،تاہم 800 میٹر میں ان کے بعد ڈنمارک کی لوشے فیرس دوسرے اور نیوزی لینڈ کی لورین بوائل نے تیسری پوزیشن پائی، 16 سالہ لیڈیسکی نے مقررہ فاصلہ 8 منٹ13.86 سیکنڈز میں طے کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
اس کے علاوہ انھوں نے 4×200 میٹر فری اسٹائل ریلے میں بھی امریکی ٹیم کی گولڈ میڈل فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اس طرح وہ ابتک ایونٹ میں چار طلائی تمغے اپنے نام کرچکی ہیں۔دوسری جانب روتا میلیوتا نے چیمپئن شپ میں دوسرا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا، انھوں نے ویمنز 50 میٹر بریسٹ اسٹروک سیمی فائنل میں ہفتے کو مقررہ فاصلہ 29.48 سیکنڈز میں طے کیا، ان سے قبل ہفتے کی ہی صبح روس کی یولینا ایفیموا نے ہیٹس میں یہ فاصلہ 29.78 سیکنڈز میں طے کیا تھا، میلیوتا اس سے قبل 100 میٹر میں بھی ریکارڈ بناچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔