مانٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کی آج سے شروعات
سربیا کے عالمی نمبر ون اسٹار نووک جوکووک تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پراعتماد
سربیا کے عالمی نمبر ون اسٹار نووک جوکووک تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پراعتماد۔ فوٹو: فائل
KABUL:
سربین ٹینس اسٹارنووک جوکووک مسلسل تیسری مرتبہ کینیڈین ٹائٹل جیتنے کیلیے تیار ہیں ، ومبلڈن فائنل میں اینڈی مرے سے شکست کے بعد پہلی مرتبہ ارینا میں واپسی ہوگی۔
ڈیوڈ فیڈرر، مرے، رافے نڈال ، رچرڈ گیسکوئٹ، تھامس برڈچ، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اور اسٹینسلس واورنیکا کی ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی ہے۔تفصیلات کے مطابق سربیا کے نووک جوکووک ومبلڈن میں شرکت کے بعد پہلی مرتبہ ٹینس ارینا میں داخل ہورہے ہیں، وہ پیر سے شروع ہونیوالے مانٹریال ماسٹرز میں تیسری مسلسل جیت کے خواہشمند ہیں۔ ومبلڈن فائنل میں اینڈی مرے سے شکست کے بعد سیکنڈ سیڈ جوکووک آل انگلینڈ کلب میں ٹائٹل کی فتح سے تاریخ رقم کرنے سے ایک ماہ بعد اپنی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے ۔
ورلڈ نمبر 5 اور دو مرتبہ کے چیمپئن روجر فیڈرر کمر کی تکلیف کی وجہ سے فیلڈ سے دور رہیں گے، اس تکلیف نے سوئس پلیئر کو کئی برسوں میں پہلی مرتبہ ہمبرگ اور گسٹاڈ میں کلے ایونٹس کھیلنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں کافی تنگ کررکھا ہے۔ اے ٹی پی نمبر 5 فیڈرر نے یوایس اوپن سے قبل اس ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے بارے میں کوئی وضاحت نہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آئندہ ہفتے مانٹریال میں نہ کھیلنے پر مایوسی ہے، شائقین کے ساتھ یہ انتہائی دلچسپ ٹورنامنٹ ہے، میں مستقبل میں اس میں شرکت پر غور کروں گا۔ شرکت نہ کرنیوالے پلیئرز میں وائلڈ کارڈ گائلز مونفلز بھی ہیں جو کینیڈا میں ٹریننگ کے دوران اپنا گھٹنا زخمی کربیٹھے ہیں۔
امریکا کے مرڈی فش نے ذاتی وجوہات پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ٹینس اینٹی ڈوپنگ پالیسی سے متاثر سربیا کے وکٹر ٹروئیکی اور کروشین میرن سیلک28 اگست سے شروع ہونیوالے یوایس اوپن سے قبل ٹورنامنٹ کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ ٹروئیکی پر ٹیسٹ کیلیے خون کا نمونہ نہ دینے پر 18 ماہ کی پابندی عائد ہے۔ مرے اور فورتھ سیڈ رافے نڈال مانٹریال میں فرنچ مین رچرڈ گیسکوئٹ کے ساتھ شرکت کریں گے ، مرے پہلی مرتبہ نیویارک میں اپنے کیریئر کے گرینڈ سلم کا اعزاز برقرار رکھنے کیلیے کوشش کررہے ہیں جہاں انھوں نے 11 ماہ قبل یوایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
مرے نے 2009 اور 2010 میں مانٹریال ٹائٹل جیتا تھا لیکن وہ ایک برس قبل کینیڈین مائلس راؤنک کیخلاف اعزاز برقرار نہ رکھ سکے تھے۔ ٹاپ 8 سیڈز کو سیکنڈ راؤنڈز کیلیے بائیز مل گئی ہیں جبکہ جوکووک آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک اور جرمنی کے فلوریان مائر کے درمیان پہلے راؤنڈ میں جیتنے والے کے مقابل ہوں گے۔ ہفتے کے روز آسٹریا میں کلے کورٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے یا تو گریگور دمترو یا مارسل گرینولرز سے مقابلہ کریں گے۔اسپن کے ڈیوڈ فیرر تھرڈ سیڈ ہیں جبکہ جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈچ نڈال کے بعد 5 سیڈ ہیں، ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو 6 سیڈ ، گیسکوئٹ 7 اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینیسلاس وارونکا 8 سیڈ ہیں۔