ورلڈ بیڈمنٹن کا پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر آج آغاز
متوازی فیڈریشنزکی چپقلش نے مستقبل تاریک کردیا،پلیئرزکی دہائی
متوازی فیڈریشنزکی چپقلش نے مستقبل تاریک کردیا، پلیئرزکی دہائی۔ فوٹو: فائل
پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ پیر کو چین کے شہر گوانگ ژو میں شروع ہورہی ہے۔
ورلڈ بیڈمنٹن باڈی نے پاکستان میں متوازی فیڈریشنز کے قیام کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت دو بیڈمنٹن فیڈ ریشنز کام کررہی ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے پر انسانی اسمگلنگ کا الزام لگاتی رہی ہیں، پاکستان میں نمائندہ تنظیم کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے پر ورلڈ باڈی نے پاکستانی کی رکنیت ڈیڑھ سے سال سے معطل ہے لیکن ملک میں کھیلوں کے کرتا دھرتاؤں کی نظریں اس طرف مبذول ہی نہیں ہوسکیں۔
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے ایک گروپ کی نمائندگی محسن نقی کر رہے ہیں جس کو انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کی حمایت یافتہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تسلیم کرتی ہے جبکہ دوسرے گروپ کی نمائندگی نذر محمد گوندل کررہے ہیں جو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی حمایت یافتہ ہے، آپس کے اختلافات کی وجہ سے پاکستان اس مرتبہ اس اہم ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گا ۔ پاکستان بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے عالمی اور ایشیائی ایونٹ میں حصہ نہیں لے پارہے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں دونوں بیڈمنٹن فیڈریشنز کے نمائندوں کو فارغ کر کے بیڈ منٹن کے انٹرنیشنل اور قومی کھلاڑیوں پر مشتمل نئی فیڈریشن قائم کریں تاکہ پاکستان پر عالمی مقابلوں میں شرکت کے دروازے کھل سکیں۔