کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش

دن بھر 5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات

دن بھر 5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔


شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر 5 سے 10 ناٹیکل میل کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔
Load Next Story