شام سیکیورٹی فورسز کے حملے و دھماکے 62 باغیوں سمیت 80 ہلاک
جرامنا میں کار بم دھماکا، 18 ہلاک، حملہ ایسے وقت ہوا جب شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن۔۔۔
شام کے شمالی رقہ میں بم دھماکے کے بعد تباہ شدہ عمارت کے گرد لوگ جمع ہیں، ایک شخص اپنے بچوں کو اٹھائے محفوظ مقام کی طرف جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
شام میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 62 باغی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی نے ایک مبصر گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق کے مشرقی قصبہ ادرا میں علی الصبح سیکیورٹی فورسز نے باغیوں پر حملہ کیا، جھڑپوں میں 62 باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ملکی خبر رساں ادارے نے باغیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق النصری فرنٹ سے تھا۔ ادھر دمشق میں کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا شہر کے مضافاتی علاقے جرامنا میں ہوا۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں نے مصروف علاقے میں دھماکا کیا جسکے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 96 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ رقہ میں بھی بم دھماکا ہوا جس میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے القاعدہ سے منسلک گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے دھماکا ایسے وقت ہوا جب شامی فوج کا ادلب اور لاذقیہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں اردن نے شام کی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 شامی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ پولیس نے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ شام سے اردن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔